بپاشا کا شکوہ، عامر اور شاہ رخ کی ’لفظی جنگ‘

0
339

140108093826_bipasha_basu_304x171_bipashabasuofficialpage_nocredit’میں خانوں کی چہیتي نہیں ہوں‘

گزشتہ چار سال میں ’دم مارو دم‘، ’پلیئرز‘، ’ریس 2‘ اور ’ہمشكلز‘ جیسی فلموں میں چھوٹے موٹے کردار اور ’آتما‘ اور ’جوڑی بریكرز‘ جیسی سپر فلاپ فلمیں; بپاشا باسو کے حصے صرف یہی آیا ہے۔

ان کے اس فلمی زوال کی وجہ کیا ہے؟

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بپاشا بولیں، ’میں تینوں خانوں کی چہیتي نہیں ہوں نا۔ سلمان اور شاہ رخ میرے دوست ہیں، لیکن انھوں نے میرے ساتھ کام نہیں کیا۔‘

لیکن بپاشا اپنے کیریئر کے حوالے سے مایوس بھی نہیں۔ وہ کہتی ہیں،’یہاں بہت سے فنکار ایک فلم کے بعد غائب ہو جاتے ہیں۔ میں نے بغیر کسی کیمپ یا ہیرو کے سہارے 14 سال گزارے۔ یہ کوئی چھوٹی بات ہے کی؟‘

عامر اور شاہ رخ کی ’لفظی جنگ‘

شاہ رخ خان نے عامر خان کے عریاں پوسٹر پر تبصرہ کیا تھا کہ ’جو لوگ اس حرکت کو ٹیلنٹ کہہ رہے ہیں وہ ایسا نہ کہیں۔ یہ کچھ بھی ہے لیکن ٹیلنٹ نہیں ہے۔‘

اپنی فلم ’پی کے‘ کے دوسرے پوسٹر کو لانچ کرنے پہنچے عامر سے جب شاہ رخ کے اس بیان پر جواب مانگا گیا تو پہلے عامر بولے، ’میرے ذہن میں اس بات کے کئی جواب آ رہے ہیں لیکن میں کہوں گا نہیں۔ میرا چپ رہنا ہی بہتر ہے۔‘

لیکن عامر سے چپ نہیں رہا گیا۔ وہ بول ہی پڑے، ’دیکھیے آپ سب جانتے ہیں کہ جو شخص دوسروں کے لیے گڑھا کھودتا ہے اس کا کیا ہوتا ہے۔‘