سرینا کی فرنچ اوپن میں خطابی فتح کیریئر کا 20 واں گرانڈ سلام ٹائٹل

0
191

پیرس- سرینا ولیمس نے اپنا 20 واں گرانڈ سلام ٹائٹل اور تیسرا فرنچ اوپن کراؤن آج رولینڈ گیروس میں جیت لیا، جب انھوں نے لوسی سفاروا کے خلاف فائنل میں ایک مرحلے پر نازک موڑ سے گزرنے کے بعد 6-3، 6-7(2/7)، 6-2 سے کامیابی درج کرائی۔ 33 سالہ امریکی اسٹار ایک وقت ایسا لگا کہ سیدھے سٹوں میں جیت جائیں گی لیکن چیک ریپبلک کی 13 ویں سیڈ حریف نے 28 سال کی عمر میں اپنے پہلے گرانڈ سلام فائنل میں سرینا کو تیسرے سٹ کیلئے مجبور کیا۔ اوپن دَور میں سب سے زیادہ 22 خطابات اسٹیفی گراف نے جیتے ہیں۔