کسی قیمت پر ایٹمی ہتھیار ختم نہیں کریں گے:روس کا اعلان

0
249

امریکہ اور یورپ سے کشیدگی کے بعد روس نے ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی معاہدہ پر دستخط نہ کرنے کا اعلان کردیا۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ عالمی سلامتی اور استحکام کے لیے جوہری ہتھیار لازمی ہیں۔ ماسکو میں ٹی وی اور ریڈیو کو انٹرویو میں سرگئی لاروف کا کہنا تھاکہ امریکا، برطانیہ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کے ایٹمی ہتھیار استعمال کے لیے تیار ہیں یہ کھلی جارحیت ہے۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس تو کیا کوئی اور ایٹمی طاقت بھی جوہری ہتھیار کبھی ترک نہیں کرے گی۔ لاروف نے کہاکہ ایٹمی ہتھیار ہی عالمی امن و سلامتی کی ضمانت ہیں۔ روس کسی بھی قیمت پر ایٹمی ہتھیار ختم نہیں کرے گا۔