پاک فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری

0
198

pakistan-not-abiding-ceasefire-rules1جموں ۔ 25 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) سرحد پر پاکستانی افواج کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں آج بھی پاکستانی فوجیوں نے 40 بارڈر آؤٹ پوسٹ اور 24 سرحدی مواضعات پر زبردست شلباری کی ہے، جس کے نتیجہ میں کم از کم 3 افراد شدید طور پر زخمی ہوجانے کی اطلاع ہے۔ بی ایس ایف عہدیداروں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بی ایس ایف نوجوانوں نے پاکستان کی جانب سے کئے گئے فائرنگ کا زبردست جواب دیتے ہوئے فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجہ میں 7 گھنٹوں تک دونوں طرف سے زبردست فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک رینجرس نے چھوٹے اور خودکار ہتھیاروں کے ذریعہ 35 تا 40 بی او پیز اور شہری علاقوں میں حملے کئے ہیں، جس میں ارنیا میں آئی بی اور آر ایس پورہ میں فائرنگ کی ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب پاکستانی رینجرس نے زبردست فائرنگ کرتے ہوئے جنگ بندی خلاف ورز یوں کو ضلع سامبا تک توسیع دی ہے ۔ پاکستان نے اس بار بی او پیز اور سرحدی مواضعات بشمول ارینا آئی بی آر پورہ ، کناچک ، اکھنور اور دیگر مواضعات کو اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے ۔ سرکاری عہدیداروں کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوجیوں نے 24 سرحدی گاؤں کو بھی رات تمام اپنی فائرنگ کا نشانہ بناتا رہا ہے جو کہ آج صبح تک جاری تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستانیوں کی جارحیت کے دوران کسی جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں ہے، تاہم پاک فوجیوں کی شلباری میں تین شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ جس میں سے دو کا تعلق فلورا گاؤں سے ہے اور ایک کھوتار سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات کم از کم 21 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور جاریہ ماہ میں اگست کے دوران 23 مرتبہ ہے جب پاکستانی افواج کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورز یاں کی جارہی ہیں۔ دریں اثناء بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ اور وزیراعظم کے دفتر میں مملکتی وزیر داخلہ جتیندر سنگھ نے ان افراد سے ملاقات کی جو سرحدی مواضعات سے منتقل ہوکر محفوظ مقام پر قیام کئے ہوئے ہیں