میرٹھ میں مسلمان کو گھر فروخت کرنے پر ہندوؤں کو احتجاج

0
260

میرٹھ۔ یہاں کے ہندؤ اکثریت والے ملیوارا علاقے کے مکینوں نے اتوار کی رات کو ایک ہندو جواہری کے پاس سے مسلمان کی مبینہ مکان خریدی کے قبضہ حاصل کرنے کی خبر پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔انسپکٹر کوتوالی یشویر سنگھ نے کہاکہ یہ معاملہ جائیداد کی خرید وفروخت کا ہے اور پولیس کی مداخلت کے بعد دوپارٹیوں میں اپس میں تصویعہ بھی کرلیاہے۔

انہوں نے کہاکہ کوئی ہندو اب جائیداد خریدنے کے لئے ائے گا تو اس سے پیسے لیکر سابق میں خریدی کرنے والے کو رقم ادا کردی جائے گی۔مقامی کارپوریٹر سندیپ گوئل نے بھی مقامی لوگوں کے احتجاج کی حمایت کی ۔ سنجے رستوگی نامی ایک جوہری نے اسمعیل نگر کے ساکن نومان کو 28لاکھ روپئے میںیہ گھر فروخت کیا ہے۔

کوتوالی پولیس موقع پر پہنچی اور مسلئے کو حل کردیا۔پردیب نے کہاکہ ہے اگر دوماہ میں رقم لوٹا دی گئی تو وہ گھر کا قبضہ حاصل نہیں کریگا

۔رستوگی نے کہاکہ دو ماہ پہلے سے وہ مقامی لوگوں کو کہہ رہا ہے کہ وہ گھر بیچنا چاہارہا ہے مگر کوئی اس کی مدد کے لئے آگے نہیںآیا۔ ردعمل کے لئے نومان سے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ دستیاب نہیں تھا اور فون بھی بند تھا۔