ایشین گیمس کیلئے ہندوستان اور پاکستان ایک ہی گروپ میں

0
346

7-11_incheon_asian_gamesممبئی ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی مرد زمرہ کی کبڈی ٹیم جوکہ آئندہ برس منعقد شدنی ایشین گیمس میں متواتر ساتویں گولڈ میڈل کیلئے پرعزم ہے، اسے گروپ اے میں کٹر حریف پاکستان کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں دیگر دو ٹیمیں بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کی ہیں جبکہ ٹورنمنٹ کا آغاز 28 ستمبر کو جنوبی کوریا کے مقام انچی آن کی سنگڈا گلوبل یونیورسٹی میں شروع ہوگا۔ خاتون زمرہ میں ہندوستانی ٹیم جس نے گذشتہ ایونٹ میں خطاب حاصل کیا ہے اسے بھی گروپ اے میں بنگلہ دیش اور میزبان جنوبی کوریا کے ساتھ مقابلے کرنے ہوں گے۔ 1990ء میں جب بیجنگ میں منعقدہ ٹورنمنٹ میں پہلی مرتبہ کبڈی کو شامل کیا گیا تو تب سے تاحال ہندوستانی ٹیم ہر برس خطاب حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ ٹورنمنٹ کا افتتاحی مقابلہ 28 ستمبر کو ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان منعقد ہوگا۔ پاکستانی ٹیم جس نے 4 برس قبل منعقدہ ٹورنمنٹ میں برونز میڈل حاصل کیا ہے، وہ اپنا پہلا مقابلہ 29 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ 30 ستمبر کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔ مرد زمرہ میں دیگر جو ٹیمیں ہیں ان میں 2010ء کے ایڈیشن میں سلور میڈل حاصل کرنے والی ایرانی ٹیم کے ہمراہ جاپان اور ملیشیاء ہے جس کے ساتھ گروپ بھی میں میزبان کوریا کی ٹیم بھی موجود ہے۔ خاتون زمرہ میں 28ستمبر کو ہندوستانی ٹیم بنگلہ دیش سے افتتاحی مقابلہ کھیلے گی جس کے بعد میزبان جنوبی کوریا کے خلاف 30 ستمبر کو گروپ مقابلہ کھیلا جائے گا