امریکہ کی پہلی حجاب پوش نیوز رپورٹر طاہرہ رحمن سے ایک ملاقات

0
273

دی کیواڈ سٹیز( یوایس)طاہرہ رحمن جس کی عمر 27سال کی ہے کہ امریکہ کی پہلی حجاب پوش فل ٹائم ٹی وی رپورٹر بن گئی ہیں۔اس سے قبل نیوز پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والے رحمن ویسٹ سبربن ناپیر ولے کے ساکن ہیں او روہ کیواڈ سٹیز میں سی بی ایس کے مصدقہ ڈبلیو یچ بی بی ایف میں ایک ٹیلی ویثرن ٹرائی بلیزر ہے۔

سی بی ایس شکاگو میں شائع خبر کے مطابق رحمن نے رپورٹنگ کی ملازمت میں پہلے ہی شامل ہوچکی ہیں۔ ان کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طاہرہ کی ماں دردانہ رحمان نے کہاکہ کمیونٹی اور خواتین کے لئے یہ ایک بڑا حصول ہے۔ وہ اپنے بیٹی ہونے کے عزم کے احساس پر فخر بھی کرتے ہے۔

یہاں پر اس بات کا بھی ذکر ضروری ہے کہ طاہرہ کے گھر والے ان کی پہلی رپورٹ کا مشاہدہ کرنے کے لئے کیوا ڈ سٹیز پہنچے۔ طاہرہ کی یہ بڑی کامیابی اس لئے بھی ہے کیونکہ ان کے دوست ہمیشہ کہاکرتے تھے کہ ’’حجاب ‘‘ کی وجہہ سے ان ائیر ملازمت ملنے میں انہیں دشواریاں پیش ائیں گی

۔یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اس سے قبل طاہرہ کو کئی نیوز چیانلوں نے مستر د کردیاتھا۔ ایک خاص موقع پر انہو ں نے فیصلہ کرلیاتھا کہ اپنی اس جدوجہد کو خیر بادکردیں گے مگر ان کی ما ں ہی تھے جنھوں نے طاہرہ کو ان کا خواب پورا کرنے میں بھر پور تعاو ن کیاہے۔

دردانہ نے مزیدکہاکہ اس کی کامیابی اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والوں لوگوں کے لئے ایک حوصلہ ہے۔کیواڈ سٹیز کی خبر کے مطابق اپنی کامیابی پر طاہرہ رحمن نے کہاکہ میں نے کبھی یہ نہیں سونچاتھا کہ اس طرح کی کامیابی ملے گی۔