اقوام متحدہ کو معصوم بچیوں کی عصمت دری پرتشویش

0
223

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ہندستان اور پاکستان میں معصوم بچیوں سے عصمت دری کے معاملے دردناک اور قابل مذمت ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان میں حال ہی میں بچیوں پر ہوئے جنسی تشددکے واقعات دردناک ہیں اور اقوام متحدہ تعلیم کے ذریعے اس مسئلے پر دھیان دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیوگتریس کے ترجمان اسٹیفن دچارک نے اس واقعے پر کہا کہ اس قسم کے واقعات دل دہلانے والے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان میں چھوٹے بچوں اور بچیوں کی عصمت دری کر کے انھیں قتل کرنے کے کئی افسوسناک اور غیر انسانی واقعات سامنے آئے جن کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے۔