اب پیاز کے ذریعے بال لمبے کریں

0
248

بالوں کو لمبا کرنے کے ویسے تو بہت نسخے ہیں تاہم اس کا ایک اور آسان گھریلو نسخہ پیاز کا استعمال بھی ہے جو کم خرچ اور زیادہ مشقت والا نہیں۔

قدرتی طور پر پیاز میں کمزور بالوں کو مضبوط بنانے اور انہیں ٹوٹنے سے بچانے کی خصوصیت پائی جاتی ہیں جب کہ پیاز بالوں کو لمبا کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا قدرتی حل بھی ہے۔ ایک درمیانے سائز کی پیاز کدوکش کرکے اس میں ایک چمچہ شہد اور ایک چمچہ کیسٹر آئل شامل کرلیجیے۔

اب ان اجزا کو اچھی طرح ملائیے اور تیار ہونے والے اس آمیزے کو تھوڑا تھوڑا کرکے بالوں پر لگا کر ایک گھنٹے کےلیے چھوڑ دیجیے، پھر کسی بھی شیمپو سے بالوں کو دھولیجیے۔ روزانہ اس آسان عمل کو کرنے سے بال لمبے ہوجائیں گے۔

پیاز کی بو خاصی ناگوار اور چبھتی ہوئی ہوتی ہے تاہم پیاز نہ صرف سر کی خشکی دور کرتی ہے بلکہ اپنے اینٹی آکسیڈنٹ خواص کی بدولت یہ سر کی سطح کا کھردرا پن دور کرکے خون کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔