دہلی میں صدر راج برقرار رکھنے مرکز کا فیصلہ

0
195

kejriwalnajeebjung_1392468236_540x540نئی دہلی ۔ 25 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے دہلی میں تازہ انتخابات کے انعقاد سے گریز کا فیصلہ کیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق وزارت اُمور داخلہ نے قومی دارالحکومت میں کسی بھی جماعت کی جانب سے تشکیل حکومت کا دعویٰ نہ کرنے کی صورت میں آئندہ سال فروری تک صدر راج کی برقراری کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اٹارنی جنرل 9 ستمبر کو سپریم کورٹ کو حکومت کے اس فیصلے سے واقف کرادیں گے ۔ اس سے پہلے 5 اگست کو عدالت نے مرکز سے دہلی اسمبلی کے بارے میں موقف واضح کرنے کی ہدایت دی تھی