پھر سے کھلیں گے بند پڑے کیمیکل پلانٹ:اندرجیت سنگھ

0
185

نئی دہلی:حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں بند پڑے پانچ بڑے کیمیکل پلانٹ کو پھر سے کھولے جانے اور اس کے ساتھ ہی زیادہ پروڈکشن کی صلاحیت والا ایک یورپی پلانٹ لگانے کی بھی تیاری ہورہی ہے ۔

کیمیکل اور کھاد کے وزیرمملکت راو اندرجیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انڈین کیمیکل کارپوریشن لیمیٹیڈ(آئی ایف سی ایل)اور ہندوستان کیمیکل کارپوریشن لیمیٹیڈ (ایچ ایف سی ایل)کے تلچر،رام گنڈم،گورکھپور،سندری اور برونی پلانٹوں کو پھر سے کھولا جائے گااس کے ساتھ ہی ملک میں یوریا کی پیداوار میں ہر سال 72.146لاکھ ٹن کے اضافے کا ہدف بھی طے کیا گیا ہے ۔

 اس کے لئے ایک نیا یوریا پلانٹ کھولا جائے گا۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ یوریا کی پیداوار بڑھنے سے ملک میں اس کی ڈیمانڈ اور سپلائی کے درمیان کے فرق کو ختم کرنے میں مددملے گی ساتھ ہی کیمیکل کے شعبہ کو فروغ ملے گا۔ایک دیگر سوال کے جواب میں مرکزی وزیر نے بتایا کہ رام گنڈم کیمیکل پلانٹ میں کیمیکل پروڈکشن کا کام اگلے سال سے شروع ہوجانے کا امکان ہے جبکہ باقی چار پلانٹ 2020 سے کام کرنا شروع کردیں گے ۔