میسی اور منیر کابہتر مظاہرہ ، بارسلونا فاتح

0
222

sp1_26_0برسلونا ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا کے فٹبال کپتان لیونل میسی نے 10 کھلاڑیوں پر مشتمل بارسلونا کی ٹیم کیلئے دو گول اسکور کئے جبکہ فاتح ٹیم نے اسپینش لیگ کا کامیاب آغاز کرتے ہوئے حریف ٹیم ایلیچ کے خلاف 3-0 کی کامیابی حاصل کی۔ نئے کوچ لوئس اینرک کی قیادت میں بارسلونا کی ٹیم نے نہ صرف نئے سیزن کا بہتر آغاز کیا ہے بلکہ میسی بھی گذشتہ سیزن میں اپنے ناکام مظاہروں کو پیچھے چھوڑنے کے مقصد میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ بارسلونا کیلئے پہلا گول مقابلہ کے 41 ویں منٹ میں میسی نے بنایا۔ پہلے گول سے ملنے والی سبقت کے فوراً بعد بارسلونا کو اس وقت اپنے ایک کھلاڑی کا نقصان برداشت کرنا پڑا جب جیویر ماس چیرانو کو حریف ٹیم کے کھلاڑی گیری راڈرکس کے خلاف فال کرنے کی پاداش میں سرخ کارڈ دکھا دیا گیا لیکن اس کے بعد بارسلونا کیلئے خوش آئند نتیجہ یہ رہا کہ اس کے اسٹار برازیلی کھلاڑی نیمر کے زخمی ہونے کے بعد ان کے مقام پر شامل کئے گئے 18 سالہ منیر الہدادی نے ٹیم کیلئے دوسرا گول اسکور کیا۔ پہلے نصف مرحلہ کیلئے اختتام سے قبل منیر کا گول بارسلونا کیلئے خوش آئند رہا جبکہ مقابلہ کے 63 ویں منٹ پر میسی نے ٹیم کیلئے دوسرا گول اسکور کیا۔ گذشتہ سیزن بارسلونا کو اسپینش لیگ اور پھر ورلڈ کپ میں جرمنی کے خلاف ارجنٹینا کی ناکامی میسی کیلئے سخت نتائج رہے لہٰذا انہوں نے اس سیزن میں شاندار مظاہرہ کیلئے اپنے عزائم کا اظہار کیا ہے