رنبیر کا نیا گھر، رانی کو مبارکباد، سوناکشی خوش

0
374

131209064736_katrina_kaif_and_ranbir_singh_624x351_prبالی وڈ نگری ممبئی کے ایک اخبار میں شائع خبر کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے ممبئی کے باندرہ علاقے میں نیا گھر خرید لیا ہے۔

رنبیر نے اپنے رہنے کے لیے مکمل ایک فلور خریدا ہے۔

دراصل رنبیر کے والد رشی کپور ان کی اداکارہ قطرینہ کیف سے قربتوں کی وجہ سے مبینہ طور پر ناراض ہیں۔ اطلاعات کے مطابق رنبیر نے اسی وجہ سے قطرینہ کے ساتھ اپنی پرائیویسی کے لیے یہ نیا گھر لیا ہے۔

ابھی اس گھر میں اندرونی سجاوٹ کا کام جاری ہے اور رنبیر بہت جلد اس میں شفٹ ہو جائیں گے۔