Daily Archives: April 5, 2018

کلچر‘ ہند۔ پاک کو قریب لانے کا واحد راستہ: وشال بھاردواج

ہندوستانی فلمساز وشال بھاردواج کا کہنا ہے کہ ثقافتی تبادلہ ہی ہندوستان اور پاکستان کو قریب لانے کا واحد راستہ ہے کیونکہ سیاست اس سلسلہ میں ناکام رہی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ دونوں ممالک متحد ہوجائیں تو دنیا کی ’’بڑی طاقت‘‘ بن سکتے ہیں۔ 5 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے وشال بھاردواج نے کراچی میں ... Read More »

 پرمانو‘ کی ریلیز کی تاریخ پھر ملتوی

پرمانو: دی اسٹوری آف پوکھران‘ کے مفاد میں پروڈکشن کمپنی کری آرج انٹرٹینمنٹ کے ساتھ کنٹراکٹ منسوخ کرنے کے بعد جان ابراھم انٹرٹینمنٹ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ فلم کو عنقریب نئی ریلیز تاریخ ملے گی۔ پرمانو گزشتہ سال8دسمبر کو ریلیز ہونی تھی۔ پھر اسے 23؍ فروری 2018ء اور 6؍ اپریل تک آگے بڑھادیا گیا۔ مگر واضح طور ... Read More »

متحدہ عرب امارات کی قطر کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت

 متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قطر کے خلاف سرکاری طور پر شکایت دائر کی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ قطر نے شہری ہوابازی کے امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔امارات کی جانب سے سلامتی کونسل کے سربراہ اور رکن ممالک کو ارسال کیے گئے تحریری خط کی ایک کاپی العربیہ ... Read More »

کوہلی دوسرے مقام پر برقرار۔مارکرام پہلی مرتبہ ٹاپ 10 میں

ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی ٹسٹ کرکٹ کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے مقام پر واپس ہوگئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے سلامی بلے باز ایڈین مارکرام پہلی مرتبہ ٹاپ 10 بیاٹسمنوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جس کی قیادت آسٹریلیا کے معطل کرکٹر اسٹیو اسمتھ کررہے ہیں۔ آئی سی سی نے آج ٹسٹ کرکٹ کی تازہ ... Read More »

کامن ویلتھ گیمس کا رنگارنگ آغاز

آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں کامن ویلتھ گیمس کا آج رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آغاز عمل میں آیا۔ 15 اپریل تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں 70 ملکوں کے 6600 مرد اور خاتون کھلاڑی میڈلس کیلئے نبرد آزما ہوں گے۔ فیڈریشن کے اختلافات کی وجہ سے ہندوستان کی والی بال ٹیم ان مقابلوں میں شرکت نہیں کررہی ہے۔ ... Read More »

غزہ تشدد کی آزادانہ تحقیقات کامطالبہ:عرب لیگ

 عرب لیگ نے قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں فلسطین کے علاقے غزہ میں 30 مارچ کو’یوم الارض‘ ریلیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ عرب لیگ نے عالمی عدالت انصاف پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد اور ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کرائے۔ذرائع کے مطابق کل قاہرہ ... Read More »

مدھیہ پردیش میں 5 سادھووں کو مملکتی وزیر کا موقف

مملکتی وزیر کا موقف حاصل ہونے کے ایک دن بعد دو مذہبی قائدین نے حکومت ِ مدھیہ پردیش کے نرمدا کے تحفظ پروگرام میں مبینہ گھوٹالہ کے خلاف اپنی مجوزہ مہم کو منسوخ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں جاریہ سال کے اواخر میں اسمبلی انتخابات مقرر ہیں ، جس سے پہلے کل ریاست کی بی جے پی ... Read More »

حکومت ِ ٹاملناڈو، مرکز کے اشاروں پر رقصاں ۔ کمل ہاسن کا الزام

ایم این ایم پارٹی کے صدر کمل ہاسن نے آج حکومت ِ ٹاملناڈو پر الزام عائد کیا کہ وہ کاویری مسئلہ پر ریاست کے حقوق کا تحفظ کرنے کے بجائے مرکز کی ماتحتی میں کام کررہی ہے۔ کمل ہاسن نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اے آئی اے ڈی ایم کے نے کاویری مینجمنٹ بورڈ (سی ایم بی) کی ... Read More »

صبا قمر کی بولی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ چین میں ریلیز

ہندوستان میں کئی ایوارڈز اپنے نام کروانے کے بعد اداکار عرفان خان اور اداکارہ صبا قمر کی فلم ’ہندی میڈیم‘ چین میں بھی ریلیز کردی گئی۔ جس کے بعد اس فلم نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی چین کے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔ خیال رہے کہ چین میں ’دنگل‘، ؔسیکرٹ سپر اسٹار‘ اور ’بجرنگی بھائی جان جیسی بڑی ... Read More »

بن سلمان اسرائیل کی مفت خدمت کررہے ہیں، فلسطینی تنظیموں کا اعلان

فلسطینی تنظیموں نے امریکی جریدے کو دیئے گئے سعودی ولی عہد کے حالیہ انٹرویو پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد بن سلمان فلسطینی امنگوں کا خون کرکے اسرائیل کی مفت خدمت کر رہے ہیں۔ جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین کے سینیئر رہنما طلال ابوظریفہ نے محمد بن سلمان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے ... Read More »