گاندھی‘ کے ڈائریکٹر رچرڈ ایٹینبرا کا انتقال

0
287

140824222305_sp_richard_attenborough_624x351_getty_nocreditرچرڈ ایٹینبرا برطانیہ کے سینیئر اداکاروں میں سے ایک تھے

آسکر انعام یافتہ فلم ڈائریکٹر رچرڈ ایٹینبرا 90 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔

ایک انتہائی کامیاب فلم ڈائریکٹر بننے سے پہلے رچرڈ ایٹینبرا برطانیہ کے سینیئر اداکاروں میں سے ایک تھے۔

چھ دہائیوں کے اپنے کریئر میں انھوں نے برائٹن راک، ورلڈ وار دوم کے جنگ کے قیدی پر بنی تھرلر فلم ’دی گریٹ ایسکیپ‘ اور ڈایناسور پر بنی سپر ہٹ فلم جراسک پارک میں بطور اداکار کام کیا۔

ایک ڈائریکٹر کے طور پر ان کو سب سے زیادہ فلم گاندھی کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس فلم کے لیے انہیں دو آسکر ایوارڈ ملے تھے۔

بی بی سی کے فن ایڈیٹر ول گومپیرٹذ نے بتایا کہ رچرڈ ایٹینبرا کئی سالوں سے اپنی بیوی کے ساتھ ایک نرسنگ ہوم میں رہے تھے۔

چھ سال پہلے سیڑھیوں سے گر جانے کی وجہ سے وہ ویل چیئر پر ہی تھے۔ ان کے بیٹے نے بی بی سی کو بتایا کہ لارڈ ایٹنبرا کا اتوار کو دوپہر کے وقت انتقال ہو گیا۔

140824221821_actor5رچرڈ ایٹینبرا کو خراج عقیدت دینے کے لیے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹویٹ کیا، “برائٹن راک شاندار ادکجاار تھے۔ انھوں نے گاندھی کا شاندار ڈائریکشن کیا تھا۔ سینما کے علاقے میں رچرڈ ایٹنبرا کی شراکت بے مثال رہا ہے۔