چارمینار پیدل راہ رو پراجکٹ کے کام،6 ماہ تک ٹریفک پر امتناع

0
240

سٹی پولیس کمشنر آئی وی وی سرینواس راؤ نے بتایا کہ چارمینار پڈسٹرینٹس (چارمینار پیدل راہ رو) پراجکٹ کے جاری تعمیری کاموں کے پیش نظر آئندہ 6 ماہ تک چارمینار کے اطراف ٹریفک پر امتناع عائد کردیا ہے جس کا اطلاق 15 جنوری سے ہوگا۔ ٹریفک پر امتناع کے احکام 14جون تک نافذ عمل رہیں گے۔ دفتر سٹی پولیس کمشنر سے جاری ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ چارمینار کی شمالی سمت مدینہ سے گلزار حوض آنے والی ٹریفک کو چار کمان پٹی سے چارمینار کی طرف آنے کی اجازت نہیں رہے گی۔ اس ٹریفک کو گلزار حوض سے سحرباطل کمان کی جانب گھانسی بازار؍ چیلاپورہ سے اعتبار چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا تاکہ (ناگل چنتہ؍ انجن باولی؍ ایم بی این آر ایکس روڈ) تک پہنچا جاسکے۔ چارمینار کے مشرقی سمت عالی جاہ کوٹلہ چوک میدان خاں سے آنے والی ٹریفک کو سردار محل سے چارمینار کی طرف آنے کی اجازت نہیں رہے گی۔ اس ٹریفک کے رخ کو چوک میدان خاں کی جانب حافظ ڈنکا کی مسجد، مغل پورہ واٹر ٹینک کی طرف موڑ دیا جائے گا تاکہ اکامادنا ایکس روڈ، ہری باولی، چھتری ناکہ، لال دروازہ، ہمت پورہ اور شاہ علی بنڈہ مکانات تک پہنچا جاسکے۔ چارمینار کے جنوبی سمت ایم بی این آر ایکس روڈ، فلک نما، ناگل چنتہ سے چارمینار آنے والی ٹریفک کو ہمت پورہ جنکشن (ہری باولی بیلہ روڈ یا خلوت والگا ہوٹل) کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ ہائٹ آف پنچ محلہ سے چارمینار کی طرف گاڑیوں کا آنا ممنوعہ رہے گا۔ یہ ٹریفک شاہ فنکشن ہال روڈ حکومت سے موسیٰ باولی؍ سٹی کالج بہادر پورہ، ہائی کورٹ نیا پل تک جاسکتا ہے۔ مغربی سمت موتی گلی سے آنے والی ٹریفک کو لارڈبازار سے ہوتی ہوئی چارمینار کی طرف آگے بڑھنے کی اجازت نہیں رہے گی۔ اس ٹریفک کو لارڈ بازار کے مغربی سمت سے موتی گلی کے آغاز کے مرکز سے خلوت روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا تاکہ ہمت پورہ، ہری باولی، فلک نما، ناگل چنتہ اور ایم بی این آر ایکس روڈ تک پہنچ سکے۔