پرمانو‘ کی ریلیز کی تاریخ پھر ملتوی

0
482

پرمانو: دی اسٹوری آف پوکھران‘ کے مفاد میں پروڈکشن کمپنی کری آرج انٹرٹینمنٹ کے ساتھ کنٹراکٹ منسوخ کرنے کے بعد جان ابراھم انٹرٹینمنٹ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ فلم کو عنقریب نئی ریلیز تاریخ ملے گی۔ پرمانو گزشتہ سال8دسمبر کو ریلیز ہونی تھی۔ پھر اسے 23؍ فروری 2018ء اور 6؍ اپریل تک آگے بڑھادیا گیا۔ مگر واضح طور پر 1998ء میں پوکھران میں کیے گئے جوہری تجربے پر مبنی فلم جمعہ کو بھی ریلیز نہیں ہوگی کیوں کہ شریک فلمسازوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ جان ابراھم انٹرٹینمنٹ نے آئی اے این ایس کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’’فلم کے مفاد میں ہم نے کری آرج انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ساتھ کنٹراکٹ ختم کردیا اور عنقریب ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ اداکار جان ابراھم کی جانب سے معاہدہ کی منسوخی ’’جائز اور قانونی‘‘ ہے۔ کری آرج نے معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے جس کے بعد ہمارے پاس فلم کے مفادمیں معاہدہ منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔ ہم یہ کہنا چاہیں گے کہ یہ انتہائی قدم اس مسئلہ کی یکسوئی کے لیے حتی الامکان کوشش کے بعد اٹھایا گیا جو فلم کی ریلیز کے بہترین مفاد ہے۔