وینزویلا کے ایک پولیس اسٹیشن میں لگنے والی آگ سے 68 قیدی ہلاک ہوگئے۔

0
339

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وینزویلا کے شہر ویلینشیا کے ایک مقامی تھانے سے فرار ہونے کے لیے کچھ قیدیوں نے وہاں بچھائے گئے گدوں کو آگ لگادی تاکہ دھوئیں اور ایمرجنسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیل سے فرار ہونے میں آسانی رہے تاہم پولیس نے قیدیوں کو منشتر کرنے کے لیے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں آگ مزید بھڑک اُٹھی اور 68 قیدی ہلاک ہوگئے۔

وینزویلا میں جیلوں کی صورتِ حال پر نظر رکھنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن میں موجود ایک قیدی نے فائر کرکے ایک پولیس افسر کو زخمی کردیا جس کے فوراً بعد دوسرے قیدیوں نے لاک اپ میں بچھائے گئے گدوں کو آگ لگادی جو بڑی تیزی سے پھیل گئی۔

پولیس افسر جیسس سینٹینڈر نے بین الااقوامی میڈیا کو بتایا کہ ان قیدیوں کی اکثریت دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوئی۔