منگلورو:عبدالبشیر مرڈر کیس میں مزید دوملزموں کی گرفتاری

0
176

منگلورو:عبدالبشیر مرڈر کیس میں مزید دوملزموں کی گرفتاری

منگلورو گزشتہ دنوں کوٹاراچوکی علاقے میں فاسٹ فوڈ کی دکان چلارہے عبدالبشیر نامی شخص کو قتل کرنے کے معاملے میں منگلورو سٹی کرائم برانچ پولیس نے مزید دو ملزمین کو گرفتارکرلیا ہے۔
یاد رہے کہ کاٹی پلّا میں ہندوتوا تنظیم کے کارکن دیپک راؤ مرڈر کا بدلہ لینے کے لئے شرپسندوں کی طرف سے عبدالبشیر کا قتل کیا گیا تھا۔ اور اس تعلق سے پولیس نے اس سے قبل شری جیت، دھنش پجاری،کشن پجاری اور سنجے کوٹیان نامی چار ملزمین کو گرفتار کرلیا تھااور ان سے تفتیش کے دوران پولیس کو یہ بات معلوم ہوئی تھی کہ کچھ مزید شرپسند قتل کی اس واردات میں شامل ہیں۔مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر اب جن دوملزمین کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ان کے نام لتیش (24سال) اور پشپ راج (23سال) بتائے جاتے ہیں۔دونوں ملزمین کوتحقیقات کے لئے کاوور پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ مذکورہ بالا ملزمین کو گرفتار کرنے کی کارروائی میں سی سی بی کے انسپکٹرشانتارام، پی ایس آئی شیام سندراور دیگر عملے نے حصہ لیا۔