منٹو اتنے ہی دلچسپ ہیں جتنی ان کی کہانیاں

0
415

کراچی میں منعقدہ پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کل رات اختتام کو پہنچا۔ اس چار دن کے فیسٹیول نے شائیقین کو بہت سے ایسے ہدایتکار، اداکار اور ٹیلنٹ سے ملنے اور ان کی فلمیں دیکھنے کا موقع ملا جنھوں نے بین الاقوامی سطح پر شہرت پائی۔

ان میں سے ایک اداکارہ اور ہدایتکار نندیتا داس ہیں جنھوں نے پاکستانی فلم میکر مہرین جبار کی پہلی فلم رام چند پاکستانی میں بھی مرکزی کردار ادا کیا اور اس وقت وہ ’منٹو‘ پر ایک فلم بنا رہی ہیں جس میں نواز الدین صدیقی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔