مسلمانوں کو اللہ نے سب کا ہمدرد بنا کر بھیجا ہے۔مولانا رابع حسنی

0
258

سمستی پور: جو قوم علم حاصل کرتی ہے۔او راپنی علم کی بنیاد پر راہ راست پر لا نے کی کوشش کرتی ہے،وہ قوم ترقی کرتی ہے ۔یہ بات آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی نے دارالعلوم تجوید القرآن اکبر پور کے احاطہ میں منعقد آل انڈیا پیام انسانیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ علم کو عمل میں لانا بیحد ضروری ہے۔


انہوں نے کہاکہ اگر ہم نے قرآن ھر عمل کیا تو پوری دنیا میں ہمارا پرچم بلند ہوگا۔عالم میں ہم نے اپنی تعلیمات کر دعوت عام کی او رانسانیت کا سبق پڑھایا ۔

انسان کو انسانی ہمدرد ی کا پیغام دیا ۔ہمٹ نے اچھی باتوں کی طرف کوگوں کو بلایا اور بری باتوں سے روکا تو اللہ رب کائنات نے ہمیں دولت ، عزت او رشہرت عطا کی ہمیں بادشاہت کے تاج سے سرفراز فرمایااو رانسانیت کے پیغام کو ہم نے چھوڑ دیا ہے۔

جس کی وجہ سے پورے عالم میں ہم ذلیل و خوار ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج انسان انسانیت کوچھوڑرہا ہے۔ہر شخص مفاد پرستی میں زندگی گذار رہا ہے ۔

انسان آج جانوروں جیسی زندگی گزار رہا ہے ۔اللہ نے ہمیں ایسی مخلوق بنایا ہے جو با صلاحیت ہے او ر ترقی کرنے والی ہے ہمیں ہی انسانیت کے پیغام کو عام کرنا ہے ۔ہم نے انسانیت کا پیغام دیا تو ہم دنیا کی عظیم ترین قوم بن گئے۔

ہم سے کوئی طاقتور نہیں تھا۔علم میں ہمارا کو ئی ثانی نہیں تھا۔آج ہم نے اپنے اخلاق کو برباد کرلیا۔اپنے کردار کو داغدار بنالیا۔جس کا نتیجہ ہے کہ ہر جگہ ہماری قوم حقارت کا حصہ بن رہی ہے ۔مولانا نے مزید اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مسلمانوں کو اللہ نے سب کا ہمدرد بنا کر بھیجا ہے۔

انہوں نے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ مسلمانوں سب کے ہمدرد بنو ،انسانیت کا پیغا م عام کرنا آج وقت کی ضرورت ہے۔آج مسلمانوں کیخلاف غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ہم نفرت کی نگاہ سے دیکھے جارہے ہیں ۔

اس غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں لائیں او راپنے اندر انسانیت پیدا کریں۔