محمد سمیع نے وکٹوں کی سنچری مکمل کی

0
235

سنچورین۔ ہندوستان کے تجربہ کار تیز گیند باز محمد سمیع نے جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں کھیلے جا رہے دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے روز اپنے وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔ جنوبی افریقہ نے دوسرے روز اپنی اننگ کل کے اسکور 6 وکٹس پر 269 سے آگے شروع کی اور سمیع نے صبح کے سیشن میں ہندوستانی نژاد جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کیشو مہاراج کو 18 رن کے نجی اسکور پر آؤٹ کرنے کے ساتھ ہی ٹسٹ کرکٹ میں اپنے 100 وکٹس پورے کرلئے ۔ سمیع نے مہاراج کو وکٹ کیپر پارتھیوں پٹیل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ واضح رہے کہ سمیع نے 100 میں سے 51 وکٹس ملک سے باہر حاصل کی ہیں۔