غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

0
246

آج صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے علاقہ حمص کے ٹھکانوں پر حملے کئے ۔ اس سے قبل فلسطینیوں نے جنوبی اسرائیل میں راکٹ داغا تھا ۔ فوجی عہدیدار نے اس بات کااظہار کرتے ہوئے وضاحت نہیں کی تاہم فلسطینی سیکیورٹی فورسس نے بتایا کہ متعدد میزائل جنوبی ساحلی اسرائیلی علاقہ کے مشرقی رفاع کے ایک کھیت میں متعدد میزائل داغے گئے جبکہ لڑاکا جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ پٹی میں زیر زمین انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ۔ اس سے قبل اسرائیل پر ایک میزائل داغا گیاتھا جس پر یہ انتقامی کاروائی کی گئی ۔ فوجی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ تاہم دونوں واقعات کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ہفتہ کے اواخر حملوں کے بعد فریقین میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہواجس میں اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں نوجوانوں کو ہلاک کردیا۔