عامر خود کو فرفیکشنسٹ نہیں مانتے

0
252

ممبئی : بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان خود کو مسٹر پرفیکشنسٹ نہیں مانتے ۔ عامر خان کو بالی وڈ کا ‘مسٹر پرفیکشنسٹ’ مانا جاتا ہے ۔ عامر کا کہنا ہے کہ وہ اصل زندگی میں اتنے زیادہ پرفیکٹ نہیں ہیں جتنا انہیں سمجھا جاتا ہے ۔ عامر کا کہنا ہے کہ ایسا سوچنا لوگوں کے لیے مشکل ہوتا ہے لیکن اصل میں میری زندگی میں کوئی ڈسپلن نہیں ہے ۔


عامر خان نے بتایا کہ وہ کئی بار یہ بات کہہ بھی چکے ہیں کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کے ٹیگ کو ہر جگہ لیکر جانا بہت مشکل ہوتا ہے اور لوگ اکثر اس سے جڑے سوال پوچھتے ہیں لیکن اصل میں میں ایسا نہیں ہوں۔
عامر نے کہا کہ میرا کام اور اس کام کے لئے کئے جانے والا عمل مجھے ڈسپلن میں کردیتا ہے ورنہ اصل زندگی میں میرے پاس ایکٹنگ کا کام نہیں ہوتا تو شاید میں سب سے زیادہ بے اصول لوگوں میں سے ایک ہوتا۔