بحرین میں پرامن مظاہرین پر سیکورٹی فورس کے حملے

0
250

بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے الدراز کے علاقے میں مظاہرہ کرنے والے بحرینی مسلمانوں کے خلاف پیلٹ گن اور آنسو گیس کا استعمال کرتے ہومظاہرے کی شدید سرکوبی کی۔

بحرینی ذرائع کے حوالے سے مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں الدراز کے علاقے کے شہریوں نے تین بحرنی شیعہ مسلمانوں کی برسی کے موقع پر، کہ جنھیں آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت حراست میں لے لیا تھا اور پھر پھانسی دیدی تھی، سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرنے والے تینوں بحرینی نوجوانوں کی تصاویر اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھی۔
مظاہرین آل خلیفہ حکومت کی زیادیوں اور مظالم کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
مظاہرین نے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کا فوجی محاصر کئے جانے کی بھی شدید مذمت کی۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے اس ملک کی ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام کے پرامن مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آل خلیفہ حکومت ان مظاہروں کو سعودی فوجیوں کی مدد سے ہر طرح سے کچلنے کی کارروائیاں کرتی رہی ہے۔