ایران پر لازم ہے کہ خطّے کو غیر مستحکم کرنے سے رک جائے : ٹرمپ

0
191
President Donald Trump lays out a national security strategy that envisions nations in perpetual competition, reverses Obama-era warnings on climate change, and de-emphasizes multinational agreements, in Washington, Monday, Dec. 18, 2017. (AP Photo/Manuel Balce Ceneta)

واشنگٹن.امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانو ئل ماکروں سے ٹیلی فون پر رابطے میں اس امر کی اہمیت پر زور دیا ہے کہ ایران خطّے کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی سرگرمیاں روک دے۔ یہ بات وہائٹ ہاو¿س کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتائی گئی ۔ فرانسیسی صدارتی محل الیزے کے مطابق فرانسیسی صدرعمانوئل ماکروں نے اس موقع پر باور کرایا کہ ایرا ن کے ساتھ جو ہری معاہدے پر دستخط کرنے والے تما م فریقوں پر معاہدے کا احترام لازم ہے۔ معا ہد ے پر درست طر یقے سے عمل درآمد کے علاوہ ایران کے ساتھ ا±س کے بیلسٹک پروگرام اور ا±س کی علاقائی پا لیسیوں کے حوالے سے بات چیت ہونی چاہیّے تا کہ مشرق وسطی میں زیادہ بڑے پیمانے پر استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔توقع ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ا±ن پابندیوں کو دوبارہ عائد نہیں کریں گے جو جوہری معا ہدے کے تحت تہران پر سے اٹھائی گئی ہیں ۔ دوسر ی جا نب ایران نے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ اگر جو ہری معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو وہ یورنیئم کی افز ود گی کا عمل تیز کرنے کے لیے تیار ہے۔ایرانی ایٹمی تو انائی کی ایجنسی کے نائب سربراہ نے باور کرایا کہ اگر پابندیاں اٹھائے جانے کے نظام میں توسیع نہ کی گئی تو ا±ن کا ملک ضروری اقدامات کرے گا۔برسلز میں یور پی یونین اور برطانیہ کی جانب سے یہ نقطہ نظر سامنے آیا ہے کہ جوہری معاہدے کا متبادل نہ ہونے کے سبب اسی معاہدے کو برقرار رکھا جائے۔ تاہم یورپی یونین نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔