کشمیر میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی سے ہتھیار لوٹ لئے

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دہشت گرد آج رات گئے ایک پولیس چوکی سے دو رائفل لے کر فرار ہوگئے ۔

سرکاری ذرائع نے بتایاکہ پلوامہ کے تملاہال لسی پورا گاؤں کی ایک پولیس چوکی میں دہشت گردوں کا گروپ گھس گیا اور دو خودکار رائفل لوٹ کرلے گئے ۔

dahshat

سیکورٹی فورسیز اور ریاستی پولیس جوانوں کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچ کر جنگجوؤں کو پکڑنے کیلئے وسیع پیمانے پر مہم چلا رہی ہے ۔ حالانکہ اس گاؤں میں کسی طرح کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ اس سے پہلے کل رات کلگام میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس کانسٹبل شہید ہوگیا تھا جبکہ فوج کا ایک جوان اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد دہشت گرد اسلحہ لے کر فرار ہوگئے تھے ۔

About Sub Editor