قطر نے امارات کے طیارے پر لگایا فضائی حدودکی خلاف ورزی کا الزام

دبئی : قطر نے متحدہ عرب امارات پر فضائی حدودکی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اسکے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کی ہے ۔مقامی خبر رساں ایجنسی کیواین اے نے یہ خبر دی ہے ۔
متحدہ عرب امارات قطر پر دہشت گردوں کا ساتھ دینے کا الزام لگا کر اسکے خلاف سفری ،سفارتی اور تجارتی پابندیاں لگانے والے چارعرب ملکوں میں سے ایک ہے ۔تین دیگر ممالک سعودی عرب ،بحرین اور مصر ہیں۔قطران الزامات کی تردیدکرتاہے ۔ کیواین اے کے مطابق اقوام متحدہ میں قطر کے سفیر نے سکریٹری جنرل انٹونیوگتریش اور سلامتی کونسل کے صدر سے فضائی حدودکی خلاف ورزی کی شکایت کی ہے ۔قطرکے مطابق 21دسمبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9بجکر 45منٹ پر متحدہ عرب امارات کا ایک طیارہ تقریباایک منٹ تک اسکے ملک کی سرحد کے اندر رہا ۔

About Sub Editor