عراق :نجف اشرف میں زائرین کے ہوٹل میں لگی شدید آگ، دو زائرین شہید متعدد زخمی

تہران : اسلامی جمہوریہ ایران کے زائرین کے امور کے دفتر کے نمائندے نے کہا ہے کہ نجف اشرف کے پرانے شہر میں واقع زائرین کے ہوٹل ناصر میں آگ لگنے سے دو ایرانی خاتون زائر اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے زائرین کے امور کے دفتر کے نمائندےمرتضی آقایی کا کہنا تھا کہ ہوٹل کے کمرے میں آگ لگنے اور دھویں کی وجہ سے دم گھٹنے سے دو ایرانی خاتون زائر اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں اور ایک خاتون کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔مرتضی آقایی کا کہنا تھا کہ اس ہوٹل میں 170 ایرانی زائرین موجود تھے۔اس سے پہلے عراقی ذرائع نے کہا تھا کہ اس ہوٹل میں 130 ایرانی زائرین تھے جن میں سے متعدد زخمی ہو گئے۔

About Sub Editor