راہل گاندھی کو چھٹی قطارمیں بٹھانا گھٹیا سیاست:کانگریس

نئی دہلی،داراحکومت دہلی میں آج 69ویں یوم جمہوریہ پروگرام میں کانگریس صدر راہول گاندھی کو انڈیا گیٹ لان میں چھٹی قطار میں بٹھانے پر پارٹی نے زبردست ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے

اسے مودی حکومت کی گھٹیا سیاست قرار دیا لیکن یہ بھی کہا کہ اس کیلئے آئین کے نفاذ سے متعلق یہ تقریب سب سے اہم ہے ۔رندیپ سرجے والا نے ایک ٹویٹ کرکے کہاکہ دنیا نے مودی حکومت کی گھٹیا سیاست دیکھی ہے ،حکومت نے سبھی روایات کو طاق پر رکھ کر جان بوجھ کر راہول گاندھی کو پہلے چوتھی قطار میں نشست دی لیکن پھر چھٹی قطارمیں بٹھایا۔

About Sub Editor