بی ایس پی سے اتحاد کروانے پر ہم ممتاجی کے شکر گذار ہیں:سماجوادی پارٹی

کولکاتہ: سماجوادی پارٹی او ربہوجن سماجوادی پارٹی نے حکمراں جماعت بی جے پی کو اتر پردیش میں ضمنی انتخابات میں لوک سبھاکی دو سیٹوں زبردست شکست دی ہے ۔ اور وہ اس کی خوشیاں منا رہے ہیں ۔


انہوں نے اس کا سہرا مغربی بنگال کی وزیر اعلی او ر ترنمول کانگریس کے لیڈر ممتا بنرجی کے سر باندھا ہے۔ ایس پی کی قومی نائب صدر کرنمونی نندا نے صحافیوں سے بات کرتے ہو ئے بتا یا کہ ’’ ممتا بنرجی نے سب سے پہلے ایس پی کے سربراہ اکھیلیش یادو کو مایا وتی کی پارٹی بی ایس پی سے اتحاد کرتے ہوئے ضمنی انتخابت لڑنے کا مشورہ دی تھیں۔ اس مشورہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس پی ۔

بی ایس پی اتحاد سے انہیں کامیابی ملی ہے اور بی جے پی بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔‘‘ انہوں نے مزیدکہا کہ ’’ ایس پی کے تمام اراکین اور اکھیلیش جی ممتا جی کے احسان مند ہیں جنہوں نے ہمیں یہ مشورہ دیا ہے۔نندا نے مزید کہا کہ ۲ دسمبر ۲۰۱۷ء میری او ر اکھیلیش جی کی ملاقات ممتا جی کے رہائش گاہ پر ہوئی تھیں

About Sub Editor