بڑھاپے میں پیدل چلنا فالج سے بچاؤ میں معاون ثابت ہو سکتا ہے

ngt-walkresearch_11-24-2013_127610_lبرطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق بڑھاپے میں پیدل چلنے والے افراد میں فالج کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔جی ہاں برطانیہ کی یونیورسٹی کالج، لندن میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ایسے معمر حضرات جو اپنے روز مرہ معمول میں کئی گھنٹے پیدل چلتے ہیں اْن میں فالج کے امکانات بہت کم ہوسکتے ہیں۔ اس کے برعکس ان لوگوں میں فالج کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جو پیدل چلنے سے گریز کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فالج ایک خطرناک مرض ہے اور موت یا انسان کے معذور ہو جانے کا ایک بڑا سبب ہے لہٰذا اس بات کی ضرورت ہے کہ ایسے طریقے ڈھونڈے جائیں جن سے فالج کو دور رکھا جائے۔ مطالعے میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ ایسے لوگ جو روزانہ 3گھنٹے یا اس سے زیادہ پیدل چلتے ہیں ان میں فالج میں مبتلا ہونے کا رسک ان لوگوں کی نسبت دو تہائی کم تھا جو بہت کم پیدل چلتے ہیں۔

About Sub Editor