اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے ترکی کا اعلان

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت پر ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں سے لڑ رہے ہیں، اسرائیل کو دہشتگردوں سے واسطہ نہیں کیونکہ وہ خود ایک دہشتگرد ریاست ہے، مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق جو فیصلہ اسرائیل نے لیا اس کا جواب انہیں اقوام متحدہ میں مل گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو کیمیائی ہتھیاروں کا حصول بند کرنا ہوگا، یہ ہتھیار ان کے کسی کام نہیں آئیں گے، اسرائیل ایک قابض ریاست ہے، اس نے فلسطین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعہ کو غزہ میں یوم الارض کے موقع پر فائرنگ کر کے سترہ فلسطینی مظاہرین کو شہید اور پندرہ سو سے زائد کو زخمی کیا تھا۔

About Sub Editor